31 دسمبر، 2017، 5:34 PM

پاکستان کے سابق وزیر اعظم نواز شریف کی دوبارہ سعودی عرب جلاوطنی

پاکستان کے سابق وزیر اعظم نواز شریف کی دوبارہ سعودی عرب جلاوطنی

برطانوی اخبار" دی ٹائمز" نے دعویٰ کیا ہے کہ سعودی عرب کی ثالثی میں ہونے والے معاہدے کے تحت پاکستان کے سابق وزیراعظم نوازشریف دوبارہ سعودی عرب جلا وطن ہو سکتے ہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی نے برطانوی اخبار" دی ٹائمز" کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ سعودی عرب کی ثالثی میں ہونے والے معاہدے کے تحت پاکستان کے سابق وزیراعظم نوازشریف دوبارہ سعودی عرب جلا وطن ہو سکتے ہیں۔ برطانوی اخبار نے دعویٰ کیا ہے کہ سابق وزیراعظم نوازشریف سعودی عرب کی ثالثی میں معاہدے کے تحت جلا وطن ہوسکتے ہیں۔ اخبارکے مطابق سابق وزیراعظم پردباؤ ڈال کرشہبازشریف کوسیاسی جانشین بنانے کا اعلان کیا گیا ہے جب کہ وہ عملی سیاست سے بھی دستبرداری کی حامی بھرچکے ہیں۔

برطانوی اخبارکے مطابق سعودی ڈیل کے تحت نوازشریف کو باہررہنے کی اجازت  دی جا سکتی ہے، اس   طرح سے انہیں کرپشن کیسزسے  بھی چھٹکارا مل سکتا ہے، نوازشریف کوباہرجانے کیلئے اجازت چاہئے اوراس کیلئے سعودی عرب میں معاملات طے پا سکتے ہیں۔

News ID 1877730

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha